شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ ادا ،

مکمل فوجی اعزاز کیساتھ پاک فوج کے شہدا قبرستان میں سپرد خاک نماز جنازہ میں وزیراعلی پنجاب، خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر لاہور سمیت شہید کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

جمعرات 23 نومبر 2017 15:35

شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ ادا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر اسحاق کی نماز جنازہ ادا کر کے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر اسحاق کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سمیت شہید کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد میجر اسحاق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پاک فوج کے شہدا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا اور وہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے، شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ شامل ہے۔ واضح رہے شہید میجر اسحاق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔