تعمیر و ترقی کا مشن رکھنے والی مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں پاکستان نے تیزی سے ترقی کے زینے طے کئے،ایم ساجد عباسی

جمعرات 23 نومبر 2017 15:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری و منتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہا ہے کہ تعمیر و ترقی مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے، مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس کے دور اقتدار میں پاکستان نے تیزی سے ترقی کے زینے طے کئے، عمران خان نے دھرنے دے کر ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے، نوازشریف کی قائدانہ سوچ نے پاکستان کو بلندیوں تک پہنچایا، ان کے دئیے گئے میگا پروجیکٹس پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے ہوں یا موٹر وے کی تکمیل جن سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا، سی پیک منصوبہ بھی پاکستان کو دنیا کی فہرست میں اجاگر کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ مسلم لیگی رہنما ایم ساجد عباسی نے مزیدکہا کہ پاکستان اس وقت بحرانوں سے نکل چکا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیاگیا ہے، سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، دنیا بھر کی طرح میٹرو بس سروس اورنج ٹرین سے عوام کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں لیکن عمران خان اپنے غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے ملک میں انارکی پھیلا کر ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے پر لگے ہوئے ہیں، یہ لوگ 2018ء کے الیکشن کے بعد بھی اسی طرح سڑکوں پر ہوں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر اقتدار میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :