ریگولیٹری ڈیوٹی پر عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے ،آرڈی کے نفاذ کی واپسی کا نوٹیفیکیشن کیا جائے‘عارف قاسم

0سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا تھا، آرڈی کے نفاذ سے برآمدی خام مال کی قیمتوں میں اضافہ سے انڈسٹری پر اضافی بوجھ پڑا‘صدربورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ

جمعرات 23 نومبر 2017 15:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ریگولیٹر ی ڈیوٹی کے نفاذ کو روکنے کے احکامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایف بی آر ان احکامات کی روشنی میں فوری طور پر آرڈ کے نفاذ کی واپس کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ صنعتی شعبہ کو ریلیف حاصل ہوسکے ،400سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور ا س کے نفاذسے ملک بھر میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا جس سے عام آدمی سمیت ہر شعبہ متاثر ہوا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارف قاسم نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے برآمدی خام مال کی قیمتوں میں اضافہ سے انڈسٹریز پر اضافی بوجھ پڑا اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

اشیاء مہنگی ہونے کے باعث اس کا اثر برآمدی شعبہ پر پڑا اور ملکی برآمدات میں مسلسل کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے جس سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی کمی کا شکار ہیں آرڈ ی کے نفاذ سے درآمدات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اس لیے جس مقصد کیلئے آرڈی کا نفاذ ہوا وہ پورا نہیں ہوسکا ۔

انہوںنے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کا موجودہ طریقہ کار ایکسپورٹ اور مینوفیکچرنگ شعبہ متاثر ہوا اور سمگلنگ اور انڈر انوائسنگ بھی بڑھے گی جس کا تدار ک آرڈی کے نفاذ کی واپس ہے۔

متعلقہ عنوان :