دبئی، 8 سالہ عبید کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والے شخص کو آج پھانسی دے دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 23 نومبر 2017 15:10

دبئی، 8 سالہ عبید کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والے شخص ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) مقامی ذرائع گلف نیوز کے مطابق نیدال عیسیٰ عبداللہ جسنے 8 سالہ عبید کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی اور پھر اسے قتل کر دیا تھا کو آج پھانسی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیدال عیسیٰ عبداللہ نے مئی 2016 میں عبید کا قتل کیا تھا جس پر عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ نیدال عیسیٰ کا تعلق اردون سے تھا اور اسنے ستمبر میں اپنی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا اور اسکی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ جس پر آج عملدرآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :