ْ شہید میجر محمد اسحاق کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

تعلیم ،صاف پانی کیلئے مختص فنڈز کو ترقیاتی کاموں پر استعمال کرنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار بھی جمع کروا دی گئی

جمعرات 23 نومبر 2017 15:28

ْ شہید میجر محمد اسحاق کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرنے کی قرارداد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاک فوج کے شہید میجر محمد اسحاق کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرنے کی قرارداد اور تعلیم اور صاف پانی کے لئے مختص فنڈز کو ترقیاتی کاموں پر استعمال کرنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وطن عزیز کیلئے ان کی قربانی قوم کیلئے فخر کا باعث ہے۔

دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد سے افواج پاکستان،سیکیورٹی اداروں اور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جیت پاکستانی قوم کی ہو گی۔یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک بار پھر غریب عوام کو پس پشت ڈالتے ہوئے تعلیم اور صاف پانی کے لئے مختص فنڈز سے 89 کروڑ 31 لاکھ روپے اپنے ارکان اسمبلی کے حلقوں پر نچھاور کر دیئے، اس رقم سے 20 اضلاع میں مختلف ارکان کے حلقوں میں من پسند سکیموں پر ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔