خیبر پختونخوا کی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کیلئے 10 ہزار کنال اراضی حاصل کرلی

تربیت کی تکمیل کے بعد ان طلباء کو صنعتی زون میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ،ْترجمان خیبر پختو خوا حکومت

جمعرات 23 نومبر 2017 15:22

خیبر پختونخوا کی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت رشکئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا کی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کے لئے 10 ہزار کنال اراضی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقتصادی وصنعتی زون کے قیام کے لئے 10 ہزار کنال اراضی خریدی گئی ہے ،ْابتدائی طورپر اس زون میں 15 فوڈ پراسیسنگ، ٹیکسٹائل اور ماربل کے یونٹس قائم ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چین کے وفد نے حال ہی میں زون کے لئے مختص سائٹ کا دورہ کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہاکہ 250 طلباء کو تکنیکی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے۔ تربیت کی تکمیل کے بعد ان طلباء کو صنعتی زون میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :