سپین کے پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 14:58

سپین کے پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا
میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23نومبر 2017ء ):سپین کے ایک پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملالہ دنیا بھر میں ایک بین الاقوامی شخصیت ،تعلیم کی علامت اور حقوق نسواں کی علمبرادار بن کر ابھری ہیں ۔دنیا بھر میں انکی تعلیم اور خواتین کے لیے جدو جہد کو سراہا جا رہا ہے۔انکو اب تک نوبل انعام سمیت متعدد بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے ۔

وہ اس وقت دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کی امنگ اور ہمت بن چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق ایک اور اعزاز ملالہ کے نام ہو چکا ہے ۔سپین کے ایک پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔پارک کا نام "پارک ملالہ مکئی "رکھا گیا ۔دو سال قبل ٹاؤن کے مئیر نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر پارک کو ملالہ یوسفزئی سے منسوب کرنے کا عندیہ دیا تھا جسے دو سال بعد عملی جامہ پہنا دیا گیا ۔پارک میں ملالہ کے تعارف اور اسکی خدمات پر مبنی ایک بورڈ بھی آویزا ں کیا گیا ہے ۔بورڈ پر پارک کا نام اور ملالہ کی تصویر بھی موجود ہے ۔

سپین کے پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا