کراچی ، فرنیچرمارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، کروڑوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا

جمعرات 23 نومبر 2017 15:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹا ئو ن نمبر 5 میں فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اورنگی ٹا ئو ن نمبر 5 کی ٹمبر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں میں مصروف ہوگئیں، پانی ختم ہونے پر مزید گاڑیوں کو طلب کیا گیا جو بنارس میں جاری ترقیاتی کام کے سلسلے میں کھودے گئے گڑھے میں پھنس گئیں جس کی وجہ سے آگ بجھانے کے عمل میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

عینی شاہدین کے مطابق مارکیٹ میں موجود بجلی کے کھمبے کے ساتھ لگے تارسے اچانک چنگاری نکلی اور فرنیچر کی دوکان میں گرگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے پہنچنے کے باعث نقصان زیادہ ہوا۔فائر ٹینڈر آفیسر کے مطابق آگ مارکیٹ کی 8 دوکانوں میں لگی اور ساڑھے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، آگ کے باعث کروڑوں مالیت کی لکڑی جل کر راکھ ہوگئی جس کے باعث تاجروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :