فلم چھپن چھپائی میں میرا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جس کا خواب ہر لڑکا دیکھتا ہوگا، نیلم منیر

جمعرات 23 نومبر 2017 15:18

فلم چھپن چھپائی میں میرا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جس کا خواب ہر لڑکا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) پاکستانی اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی جلد ریلیز ہونے والی فلم چھپن چھپائی کا پہلا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا جس کی لانچ کے لیے ایک شاندار تقریب بھی منعقد کی گئی۔اس فلم کا ٹریلر مزاحیہ اور ایکشن سے بھرپور تھا جسے دیکھ کر پاکستانی فلمیں نامعلوم افراد اور رونگ نمبر کی یادیں تازہ ہوگئیں۔

فلم کی کاسٹ کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس کی کہانی یقینا کچھ حد تک ان فلموں سے ملتی بھی ہوگی جس کی وجہ اس کے لکھاری اور ہدایت کار محسن علی ہیں جنہون نے رونگ نمبر کی کہانی بھی تحریر کی تھی۔فلم کی مرکزی اداکارہ نیلم منیر کا ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران کہنا تھا کہ فلم میں میرا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جس کا خواب ہر لڑکا دیکھتا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کافی مشکل کردار تھا کیوں کہ مجھے تقریبا ہر سین کے لیے مختلف ملبوسات پہننا پڑے، اور ایسا کیوں ہے اس کا اندازہ آپ کو فلم دیکھ کر ہوگا، فلم میں کامیڈی ہے، ایکشن ہے، اور مجھے یقین ہے سب کو یہ بیحد پسند آئے گی۔

خیال رہے کہ فلم کی کہانی کے حوالے سے اس سے قبل احسن خان کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ نوجوان نسل پر مبنی فلم ہے، جس کی کہانی چار ایسے بیروزگار نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو جلد پیسا کمانا چاہتے ہیں، جس کے لیے وہ غنڈا گردی کرنے کے ساتھ لوگوں کو اغوا بھی کریں گے، لیکن بعد میں انہیں اس کے نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :