بنوں کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ہمارا اصل سرمایہ ہیں‘ڈپٹی کمشنر بنوں

جمعرات 23 نومبر 2017 14:54

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) بنوں کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ہمارا اصل سرمایہ ہیں ایسے ہونہار اور قابل نوجوان کھلاڑیوں سے ملکر خوشی ہوئی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے اپنے آفس میں بنوں کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملکر کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل جونیئر اتھیلیٹکس چیمپئن شپ کے 100اور 200میٹر دوڑ میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اور ضلع بنوں کیلئے دو گولڈ میڈل جیتنے والے افنان خان اور آسٹریلین ہاکی نیشنل انڈر 18چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے 3کھلاڑی خیر اللہ ، ذاکر اللہ، امجد علی نے ڈپٹی کمشنر بنوں سے ملاقات کیا انہوں نے ضلع بنوں میں کھلاڑیوں کیلئے درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر بنوں نے قانون کے مطابق ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :