طالب علم کا ہر نیک عمل والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے‘حاجی نذیر احمد انصاری

استاد بنیاد کی وہ اینٹ ہے جو تمام عمارت کا بوجھ اٹھاتی ہے مگر نظر نہیں آتی

جمعرات 23 نومبر 2017 14:54

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء)دینی تعلیم حاصل کرنیوالے طالب علم کے والدین خوش قسمت ترین انسان ہیںطالب علم کا ہر نیک عمل والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے طالب علم کی تعمیر و تربیت میں معلم کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما حاجی نذیر احمد انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ استاد بنیاد کی وہ اینٹ ہے جو تمام عمارت کا بوجھ اٹھاتی ہے مگر نظر نہیں آتی اس کی مثال اس گھنے درخت کی ہے جو دوسروں کو سایہ مہیا کر تا ہے مگر خود دھوپ میں جلتا ہے کسی ملک کی ترقی کا دارومدار اساتذہ پر منحصر ہے جو قومیں اساتذہ کا احترام نہیں کرتی وہ تباہ و برباد ہو جاتی ہیںاساتذہ کو اعلیٰ مقام دئیے بغیر تعلیم میں بہتری لانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام میں استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا گیا ہے طالب علم ہمیشہ استاد کو عزت و تکریم دینے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی اصل محنت طالب علم کواس وقت نظر آتی جب وہ پڑھ لکھ کر کسی بڑے منصب تک پہنچ جاتاہے لہذا طالب علم کو بھی چاہے کہ وہ دل لگا کر محنت کریں اور معاشرہ میں اپنا اور اپنے استا کا و قار بلند کر یں ۔