متحدہ عرب امارات ، کار میں سے 450،000 درہم چرانے پر دو افراد گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 23 نومبر 2017 14:41

متحدہ عرب امارات ، کار میں سے 450،000 درہم چرانے پر دو افراد گرفتار
عجمان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں پولیس نے دو افریقن شہریوں کو گرفتار کر لیا جنہوں نے پارکنگ میں کھڑی ہوئی ایک کار سے 450،000 درہم چرائے تھے۔ عجمان پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مجرمانہ تحقیق کے ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈرایکٹر میجر احمد سعید النیمی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی امارت کے صنعتی علاقے کی ایک پارکنگ میں کھڑی تھی کہ دونوں مجرموں نے مل کر گاڑی کا شیشہ توڑا اور گاڑی میں موجود تمام قیمتی اشیاء چرا لیں۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی اطلا ع پولیس کو تب ہوئی جب کار کے مالک نے دیکھا کہ اسکی گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے اور گاڑی میں سے 450،000 درہم غائب ہیں ۔ گاڑی کے مالک کا تعلق خلیجی ممالک سے ہی ہے۔ گاڑی کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ وہ گاڑی پارک کر کر پاس ہی ایک دکان تک گیا تھا اور جیسے ہی وہ واپس آیا تو کیا دیکھتا ہے کہ اسکی گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے اور اس میں سے 450،000 درہم بھی چوری ہو چکے ہیں۔ پولیس نے مجرموں کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے ۔ مجرموں نے اپنے جرم کا بھی اعتراف کر لیا ہے ۔ کیس کی مزید کاروائی کے لیے معاملہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔