افسر کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر بھارتی فوج کا حاضر سروس کرنل گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 14:41

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23نومبر 2017ء ):افسر کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے جرائم کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ایک طرف انکے ہاتھ کشمیر میں جنگی جرائم سے آلودہ ہو رہے ہیں تو دوسری طرف بھارت کے طول عرض میں انکے اخلاقی جرائم کی کہانیاں بھی زبان زد عام ہونے لگی ہیں ۔

(جاری ہے)

تازہ ترین واقعے کے مطابق شملہ میں 56سالہ کرنل کو ایک فوجی افسر کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔56سالہ کرنل نے شملہ کے آرمی ٹریننگ کمانڈ میں اپنے جونئیر لیفٹیننٹ کرنل کی 21سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔خاتو ن کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم اور متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کیا جا چکا ہے جبکہ دونوں کے طبی معائنے بھی کروا لیے گئے ہیں جن کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔