پی ٹی وی کراچی مرکز کے جی ایم نے وزیر اطلاعات کی جانب سے مشہور مزاحیہ فنکار ماجد جہانگیر کی عیادت کی

جمعرات 23 نومبر 2017 14:51

پی ٹی وی کراچی مرکز کے جی ایم نے وزیر اطلاعات کی جانب سے مشہور مزاحیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے کراچی مرکز کے جنرل منیجر محمد امین میمن نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے پاکستان ٹیلی و ژن کے مشہور مزاحیہ فنکار ماجد جہانگیر جو ا ن دنوں شدید علیل ہیں کی عیادت کی، گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاء کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ماجد جہانگیر فن اداکاری کے میدان میں ایک انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں وہ پی ٹی وی کی پہچان ہیں انہوں نے پی ٹی وی کے بے شمار ڈراموں میں اپنے فن کا جادو جگایا جس میں سر فہرست مزاحیہ پروگرام ً ففٹی ففٹی ً ہے جس سے ان کو شہرت ملی ۔

متعلقہ عنوان :