Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیرکو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

چیئرمین پی ٹی آئی اپنے دورے کے دروان بزنس کمیونٹی ، صحافیوں سے ملاقات کے علاوہ ورکرزکنونشن اور کراچی بار سے خطاب کریں گے

جمعرات 23 نومبر 2017 14:51

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیرکو دو روزہ دورے پر کراچی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیر(27نومبر)کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی اپنے دورے کے دروان 27نومبرکوبزنس کمیونٹی اور صحافیوں سے ملاقات کے علاوہ یوتھ ورکرز کنونشن ،ورکرزکنونشن اور کراچی بار سے خطاب کریں گے ۔عمران خان ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرسلطان چاولہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔28نومبر کو عمران خان پریس کانفرنس سے خطاب کے علاوہ ملیر اور ضلع وسطی میں منعقد ہونے والے ورکرز کنونشنز سے بھی خطاب کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات