جولائی تا اکتوبر کے دوران مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمدات میں6.10 فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعرات 23 نومبر 2017 14:47

جولائی تا اکتوبر کے دوران مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمدات میں6.10 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ملک میں مچھلی اورسمندری خوراک کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں6.10فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبرتک مچھلیوں اورسمندری خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 121.810ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جبکہ گذشتہ سال اس عرصہ میں برآمدات سے پاکستان کو 114.802ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا،یوں اضافہ کی شرح 6.10فیصدرہی۔

مقداری لحاظ سے مچھلیوں اورسمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ کی شرح13.31فیصد رہی۔ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میںملک میں مچھلیوں اورسمندری خوراک کی برآمدات کامقداری حجم 40871میٹرک ٹن تھا جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میںملک میں مچھلیوں اورسمندری خوراک کی برآمدات کا مقداری حجم 46,311 میٹرک ٹن رہا۔

متعلقہ عنوان :