شہری پر فائرنگ کے الزام میں پیپلز پارٹی کی رہنماء ثمینہ گھرکی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 14:29

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23نومبر 2017ء ):شہری پر فائرنگ کے الزام میں پیپلز پارٹی کی رہنماء ثمینہ خالد گھرکی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تٖفصیلات کے مطابق آئے روز سیاستدانوں کا کوئی نہ کوئی سیکنڈل سامنے آتارہتا ہے لیکن اب سیاستدانوں کے بچوں کے سکینڈل بھی آئے روز خبروں کی زینت بننے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

چند روز پہلے سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے کے بیٹے کو شراب پی کر تھانے میں غل غپاڑہ کرنے پر گرفتار کر لیا تھا اب شہری پر فائرنگ کے الزام میں پیپلز پارٹی کی رہنماء ثمینہ خالد گھرکی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متاثرہ شہری نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس بااثر ملزم کو گرفتار کرنے سے کترا رہی ہے ۔یاد رہے کہ ثمینہ خالد گھر کی لاہور کی سیاست کا بڑا نا م ہیں اور پیپلز پارٹی کی اہم رہنماء سمجھی جاتی ہیں ۔