شارجہ ، 278 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 23 نومبر 2017 14:28

شارجہ ، 278 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز شارجہ کے راڈار سسٹم کے ذریعے 278 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانےوالے ایک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے ٹریفک کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ میجر محمد ال صیحی کا کہنا تھا کہ راڈار پر تیز رفتاری پر مبنی ریکارڈ کی جانے والی یہ اب تک کی سب سے تیز رفتار گاڑی تھی۔ ڈرائیور کو شارجہ کی اہم سڑک پر اتنی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا ہے جہاں حد رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ڈرائیور شارجہ رنگ روڈ پر گاڑی چلا رہا تھا جو کہ سہارا سینٹر سے شروع ہو کر شیخ زید روڈ کی جانب مڑ جاتا ہے اور عجمان ریاست کے داخلے پر ختم ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :