وزیراعظم اور آرمی چیف 27نومبر کو سعودی عرب جائیں گے

سعودی عرب کے دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بات چیت بھی ہو گی

جمعرات 23 نومبر 2017 14:47

وزیراعظم اور آرمی چیف 27نومبر کو سعودی عرب جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 27 نومبر کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب میں ان کے ہمراہ ہوں گے ،ْوزیراعظم اور آرمی چیف دورے میں اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بات چیت بھی ہو گی۔