جسٹس شوکت صدیقی کی طبیعت ناساز ،ْ

فیض آباد انٹر چینج پر جاری مذہبی جماعت کے دھرنے سے متعلق سماعت ملتوی

جمعرات 23 نومبر 2017 14:47

جسٹس شوکت صدیقی کی طبیعت ناساز ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ناساز طبیعت کے باعث فیض آباد انٹرچینج پر جاری مذہبی جماعت کے دھرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی ہوگئی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی ناساز طبیعت کے باعث کیسز کی سماعت نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

عدالت نے گزشتہ سماعت پر دھرنا ختم کرانے کے حوالے سے حکومت کو 2 روز کی مہلت دی تھی اور جمعرات کو حکومت نے دھرنا ختم کرنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کرنا تھا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کرتے ہوئے جڑواں شہروں کو ملانے والے انٹرچینج پر دھرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا جبکہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس بھی جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :