(ن) لیگ قانون کی حکمرانی وپاسداری چاہتی ہے اسی لئے نواز شریف عدالت میں پیش ہو رہے ہیں‘ملک پرویز

انتشار پسندجھوٹے و ملکی ترقی کیمخالف بھی پیش ہوں،پارٹی تقسیم کی افواہیں پھیلانیو الوں کو بھی چپ لگ گئی‘ خواجہ عمران نذیر

جمعرات 23 نومبر 2017 14:42

(ن) لیگ قانون کی حکمرانی وپاسداری چاہتی ہے اسی لئے نواز شریف عدالت میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف ملک میں آئین وقانون کی پاسداری کیلئے پیش ہو رہے ہیں اور نوازشریف عدالت میں اس لیے بھی آرہے ہیں کہ جھوٹے اور ڈاکو لوگ بھی پیش ہوں، مسلم لیگ ن کیخلاف تقسیم کی افواہیں اڑائی جارہی تھیں وہ بھی ختم ہوگئی،اور افواہیں پھیلانے و الوں کو بھی چپ لگ گئی ہے، تاہم اب افواہیں اڑانے والوں کو جواب مل گیاکہ مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے۔

نامعلوم افراد کو بھی جواب مل گیا کہ قائد نواز شریف کے نیچے سب متحد ہیں اور مسلم لیگ (ن) میں انتشار کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،چوہدری شہباز سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار ،سمیرا امجدسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں پر بھی اسی طرح آئین وقانون کی پاسداری کا قانون لاگو ہوتا ہے۔ میاں نواز شریف نے کوئی کرپشن یا مالی بد عنوالی میں ملوث نہیں بلکہ عمران خان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے،جو عناصر عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے اس سفر میں رخنہ ڈالناچاہتے ہیں وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :