نیپرا نے اکتوبر کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.23 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
تازہ ترین : 1
نیپرا نے اکتوبر کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.23 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری ..

نیپرا نے اکتوبر کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.23 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2017ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میکنزم کے تحت اکتوبر کے لئے بجلی کی قیمت میں کل 2.23 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں چیئرمین نیپرا بریگیڈیئر (ر) طارق سدوزئی کی زیر صدارت سماعت کا انعقاد کیا گیا۔ سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی ای) نے اپنی پٹیشن میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مکینزم کے تحت اکتوبر کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.20 روپے فی یونٹ کمی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے 2.23 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دی ہے، یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔

سی سی پی اے کے مطابق اکتوبر میں 50.632 ارب روپے کی لاگت سے 9.866 ارب یونٹ فروخت ہوئے۔ بجلی کے نرخ میں یہ کمی تین سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کراچی الیکٹرک کے لئے قابل اطلاق نہیں ہو گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/11/2017 - 14:42:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں