موٹر بائیک پر کرتب دکھاتی کراچی کی لڑکی جوتیز رفتاری کے خطرات اور ان سے جڑے خدشات کو شکست دے رہی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 14:16

موٹر بائیک پر کرتب دکھاتی کراچی کی لڑکی جوتیز رفتاری کے خطرات اور ان ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23نومبر 2017ء ):موٹر بائیک پر کرتب دکھاتی کراچی کی لڑکی جوتیز رفتاری کے خطرے سے جڑے خدشات کو شکست دے رہی ہے ۔عموما تیز رفتاری اور حد سے زیادہ تیز رفتاری کو کسی حادثے یا موت کا پیش خیمہ سمجھا جا تا ہے مگر کچھ منچلے تیز رفتاری سے لطف اندوز ہونے کو اپنا مشغلہ سمجھتے ہیں اور ایسی ہی ایک خاتون ہیں کراچی کی میرینا۔

میرینا کراچی میں پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں ،انہیں گھر میں بیٹھ کر گھریلو کام نمٹانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ ان کی توجہ کا محور مرکز انکی 200CCموٹر بائیک ہے جس پر بیٹھ کر ہر روز میرینا ہواؤں میں اڑتی اور سڑکوں پر تیز رفتاری کے ایڈونچر سے محظوظ ہوتی ہیں ۔میرینا اپنی 200CCموٹر بائیک پر بیٹھ کر خطرناک کرتب کرنے کو ہی زندگی کا مزہ قرار ریتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ انہو ں نے موٹر بائیک پر خطرناک سٹنٹ کرنا امریکی موٹر بائیک سوار سارہ سے سیکھا ،انکا کہنا تھا کہ وہ انکو دیکھتی ہیں اور انہی کی نقل کرتی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ امریکی رائیڈر سارہ سے سیکھتے سیکھتے اور اس کی نقل اتارتے ہوئے وہ اس کام کی ماہر ہو گئیں۔وہ جب بھی یہ کام کرتی ہیں تو وہ کسی خوف کو خاطر میں نہیں لاتیں بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ ہر خطرناک کرتب کر کے دکھائیں ۔انکا کہنا تھا کہ جب وہ 50یا 60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بائیک چلاتی ہیں تو انہیں یوں لگتا ہے کہ جیسے وہ کسی سست رفتار سائیکل پر سوار ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ وہ تیز رفتاری کے حوالے سے اپنے معاشرے میں موجود خدشات کو ختم کرنا چاہتی ہیں ۔آپ بھی ویڈیو سے محظوظ ہوں