بھارتی فوج کی اخلاقی پستی،

کرنل نے اپنے ہی لیفٹیننٹ کرنل کی بیٹی کو بے آبرو کردیا

جمعرات 23 نومبر 2017 14:38

بھارتی فوج کی اخلاقی پستی،
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) بھارتی فوج اخلاقی پستیوں کے دندل میں پھنسنے لگی ، بھارتی فوج کے کرنل نے اپنے ہی لیفٹیننٹ کرنل کی بیٹی کو بے آبرو کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے کرنل کو لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔کرنل نے دوست کے ساتھ مل کر لیفٹننٹ کرنل کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

اکیس سالہ لڑکی کی درج ایف آئی آر کے مطابق کرنل نے ماڈلنگ کا جھانسہ دے کر اپنے دوست کے گھر بلایا جہاں اسے نشہ آورمشروب پلایا گیا اورپھراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیابھارتی فوج کی کرنل کی لڑکی کو دھمکی بھی دی کہ اس کیمنہ کھولنے پراس کے والدکامستقبل تباہ کردے گا۔ گزشتہ دنوں بھارت انٹیلجنس کی شائع کردہ رپورٹ میں بھی بھارتی فوج میں زیادتی اور خودکشیوں کے رجحان بڑھنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :