دبئی ، بکنگ کرئیے اور 4 منٹ میں ٹیکسی آپکے پاس ہو گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 23 نومبر 2017 14:06

دبئی ، بکنگ کرئیے اور 4 منٹ میں ٹیکسی آپکے پاس ہو گی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنے سرکاری اسٹاگرام اکاونٹ پر عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں اب سے ٹیکسی بک کرنا اس سے زیادہ آسان پہلے کبھی نہیں ہوا ہو گا۔ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بس ٹیکسی بک کروائیے اور اگلے 5 منٹ میں وہ آپکے پاس ہو گی۔

(جاری ہے)

دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنے اسٹاگرام اکاونٹ پر ہی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے اتھارٹی نے ٹیکسی کے صارفین تک پہنچنے کے ٹائم کو 12 منٹ سے کم کر کے صرف 4 منٹ کیا ہے۔ روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ٹیکسی سروس کو عوام میں اس کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث بڑھایا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کریں:

متعلقہ عنوان :