بھارتی نوجوان کو ائیر ہوسٹس کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر اس کے پاؤں میں گر کر معافی مانگنا پڑی

جمعرات 23 نومبر 2017 14:02

بھارتی نوجوان کو ائیر ہوسٹس کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر اس کے پاؤں میں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) : یہ واقع حیدرآباد ریاست کے راجیو گاندھی ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں انڈیگو ایئرلائن کی فضائی میزبان کے ساتھ 2 مسافروں کو بدتمیزی کرنا مہنگا پڑگیا۔ ایئرہوسٹس نے پولیس کو نشے میں دھت مسافروں کی جانب سے بدسلوکی کی شکایت کی جس پر پولیس نے ملزمان کو پکڑلیا اور انہیں ایئرپورٹ پر قائم پولیس چوکی لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

راستے میں  ملزمان نے ایئرہوسٹس سے معافی مانگتے ہوئے مقدمہ درج نہ کرانے کی منت سماجت کی تاہم ابتدائی طورپر خاتون نے ملزمان کے معذرت خوانہ رویّے کو نظرانداز کردیا۔پولیس روم میں ایک ملزم نے مذکورہ ایئرہوسٹس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی اور اپنے کیے پر شرمندگی اور پشیمانی کا اظہار کیا تاہم خاتون نے اسے غیر مشروط طور پر معاف نہ کیا اور سب کے سامنے جھک کرپاؤں پکڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جس پر ملزم نے سر جھکا کر خاتون کے پاؤں پکڑے اور معافی طلب کی۔ پاؤں پکڑنے پر ایئرہوسٹس نے ملزمان کو معاف کردیا۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :