Live Updates

تحریک انصاف کا نوازشریف‘شاہدحاقان عباسی اور احسن اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 نومبر 2017 13:56

تحریک انصاف کا نوازشریف‘شاہدحاقان عباسی اور احسن اقبال کے خلاف مقدمہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23نومبر۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے اسحاق ڈارکے وطن نہ آنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیرداخلہ احسن اقبال اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسحاق ڈارسنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب ہیں، شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اوراحسن اقبال نے اسحاق ڈارکے فرارہونے میں معاونت کی ہے ،اس لئے ان تینوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 216کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ ریاست کی بجائے مجرم خاندان سے وفاداری نبھانے میں مصروف ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :