سعودی موسمیاتی اتھارٹی ، جدہ ، مکہ مکرمہ اور طائف میں مزید بارشوں کا امکان

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 23 نومبر 2017 13:53

سعودی موسمیاتی اتھارٹی ، جدہ ، مکہ مکرمہ اور طائف میں مزید بارشوں کا ..
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) سعودی عرب کی موسمیاتی اتھارٹی نے جدہ، مکہ مکرمہ اور طائف کے لوگوں کا خبردار کیا ہے کہ ان شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ہے اس لیے شہری محتاط رہیں۔ جدہ میں شدید بارش کا دوبارہ امکان ہے جبکہ طائف اور مکہ مکرمہ میں بارش جاری ہے۔ جدہ میں شدید بارش کی وجہ سے احکام کو سکولوں کی سرگومیوں کو معطل کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

مکہ مکرمہ ریجن میں ڈرایکٹوریٹ نے اپنے ٹویٹر کے سرکاری اکاونٹ پر ٹویٹ کے ذریعےاعلان کیا ہے کہ بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کی سرگرمیوں کو معطل کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریاوں کا رخ نہ کریں کیونکہ سیلاب کا خطرہ ہے جس سے انکی جان جوکھن میں پڑ سکتی ہے۔ تاہم شہریوں کی بڑے تعداد فی الحال سیلاب میں پھنسی بھی ہوئی ہے ۔ ویڈیو ملاحظہ کریں:

متعلقہ عنوان :