آئندہ عام انتخابات میں عوام سی پیک دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کو مسترد کردیں گے ، مولاناحمداللہ جان

جمعرات 23 نومبر 2017 14:26

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سرپرست اعلیٰ مولانا حمد اللہ جان باباجی نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کا اتحاد بعض قوتوںکو ہضم نہیں ہورہا ہے اس لئے ایم ایم اے کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے مذہبی شخصیات کو استعمال کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مظہرالعلوم ڈاگئی میں ضلعی سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ضلعی نائب امیر و سابق امیدوار این اے 12 صوابی ون اشفاق اللہ خان ،تحصیل ٹوپی کے امیر مولانا تاج نبی خان ،ضلعی ترجمان مولانا ہارون حنفی اور شاہ جی بھی موجود تھے ۔

مولانا حمد اللہ جان نے کہا کہ2018 ء کے عام انتخابات میں پاکستان کے عوام سی پیک دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کو بُری طرح شکست سے دوچار کرکے مسترد کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حالات سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ آئندہ دور جے یو آئی و ایم ایم اے کا ہی ہوگا ، جے یو آئی (ف) ملک کی واحد مذہبی جماعت ہے جس کی قیادت پورے خطے کے حالات کو سدھارنے کی اہلیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی نظریں اب جے یو آئی پر لگی ہوئی ہیں ،موجودہ صوبائی حکومت تمام وعدوں کو پورا کرنے اور مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :