چارسدہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،

5 گرفتار،بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

جمعرات 23 نومبر 2017 14:26

چارسدہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ بڑی مقدار مین اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چارسدہ کے علاقے شبقدر چوغان خور پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران پولیس نے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لئے ان کے قبضے سے 40 کلو بارودی مواد ‘ 7 مارٹ رگولے ‘ 5 بم ڈیوئس اور دیگر اشیاء برآمد ۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :