فیصل آباد،قانون سازی کرکے احتجاج کی آڑ میں روڈ بلاک کرنے کو سنگین جرم قرار دیا جائے،تاجربرادری کا مطالبہ

جمعرات 23 نومبر 2017 14:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کرنے کے خلاف قانون سازی کرکے احتجاج کی آڑ میںروڈ بلاک کرنے کو سنگین جرم قرار دیا جائے ، احتجاج اور دھرنے کی آڑ میں جب چاہا اورجہاں چاہا مصروف سڑکیں بلاک کرنے سے تجارتی معاشی اور سماجی سر گرمیاں بر طرح متاثر ہوتی ہیں انہوں نے سپریم کورٹ اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ ملک میں جس قسم کی سیاست کو رواج دیا جا رہا ہے وہ اسکا سنجیدگی سے نوٹس لیں، ضلعی حکومتیں قانون نافذ کرنے اوردیگر متعلقہ ادارے اسپر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کو یقینی بنائیںتاکہ مظاہرین اور سنجیدہ ہ سوچ رکھنے والے عوام میں توازن دیکھنے کو ملے انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے صدر شاہد رازق سکاء سینئر تاجر رہنمائوں ،مرزا افضل مغل ،یعقوب اعوان ،عبدالقیوم انونے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور قانون و اخلاقیات سے بالا تر ہوکر مظاہرے کرنے والے سڑکیں بلاک کرکے بھاری تجارتی و معاشی نقصان اور ٹریفک جام ہونے سے عوام کیلئے سخت ذہنی اذیت کا باعث بنتے ہیںتجارتی اشیاء کی آمد و رفت متاثر ہوتی ہے خریدار منڈیوں تک جبکہ طلباء سکولوں،کالجوںاور مریض ہسپتالوں تک نہیں پہنچ پاتے اور کئی راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کو بتائیں کہ ان عناصر کو لوگوں کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت کس نے دی ہے تاجر برادری یہ سجھنے سے قاصر ہیں کہ سڑکیں بلاک کرنے والے اپنے حقوق کس طرح حاصل کر سکیں گیانہوں نے سیاست دانوں پر زور دیا کہ خدا کیلئے وہ دھرنے کی سیاست نہ کریں اس سے بے قصور عوام کو بہت سی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنے کی آڑ میں جب چاہا اورجہاں چاہا مصروف سڑکیں بلاک کرنے سے تجارتی معاشی اور سماجی سر گرمیاں بر طرح متاثر ہوتی ہیں

متعلقہ عنوان :