تحصیل ناظم محمد اسحق ذکریا کا تحصیل ممبر سلہڈ مجتبیٰ حسن کے ہمراہ نیو سبزی منڈی کا دورہ

جمعرات 23 نومبر 2017 14:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) تحصیل ناظم محمد اسحق ذکریا نے تحصیل ممبر سلہڈ مجتبیٰ حسن کے ہمراہ نیو سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منڈی کے صدر عدیل احمد اور سیکرٹری کبریا احمد نے تحصیل ناظم کو سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کروایا اور سبزی منڈی کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری غلام کبریا نے تحصیل ناظم کو بتایا کہ صفائی والا عملہ بہت کم ہے اور سبزی منڈی کا ایرا بہت بڑا ہے، روزانہ صفائی والے بندے صبح سویرے اپنے کام پر آ جاتے ہیں مگر گاڑیوں کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے کام میں سخت مشکلات پیش آتی ہیں۔

تحصیل ناظم نے ملازمین کو حکم دیا کہ آپ گاڑیوں کے رش والے وقت کے بعد صفائی کا کام شروع کیا کریں تاکہ آپ کو صفائی کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔