ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پر چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 23 نومبر 2017 14:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پر چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکس سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد شوکت خانم میموریل ہسپتال کی جانب سے عطیہ کئے گئے بین الاقوامی معیار کے ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور اسے بہتر طریقہ سے استعمال کرنے کی تربیت دینا تھا۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ایچ آئی ایم ایس) سافٹ ویئر کے نفاذ کے بعد یہاں مریضوں کو بہت سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جیسا ہر شعبہ کیلئے الگ الگ او پی ڈی کائونٹر ہے جہاں مریض پرچی کے حصول کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے بچ گئے ہیں، اسی طرح مریض کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے جو مریض کے ایم آر کارڈ نمبر سے ایک کلک پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ داخل مریضوں کو بھی لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹیں حاصل کرنے میں آسانی ہوئی ہے، اب ان کی رپورٹیں انہیں ان کے بستر پر ہی مل جاتی ہیں۔ دوسری طرف ادارہ پر بھی مالی بوجھ کم ہوا ہے اور داخل مریضوں کی رپورٹ پرنٹ کرنے کی بجائے وارڈ میں آن لائن بھیج دی جاتی ہں جو ڈاکٹر کسی بھی وقت دیکھ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :