ڈی پی او بٹگرام کی تھانہ شملائی میں کھلی کچہری،

بنہ موڑی واجدھاری کی سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

جمعرات 23 نومبر 2017 14:09

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈی پی او بٹگرام رسول شاہ نے تھانہ شملائی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شملائی بنہ موڑی واجدھاری کے عوام، سیاسی شخصیات اور بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹگرام کے دور دراز علاقہ شملائی کے مقام پر ڈی پی او نے تھانہ شملائی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او کے ساتھ ساتھ پولیس کے دیگر اہم ذمہ داران ایس ڈی پی او بٹگرام طاہر اقبال، ایس پی انوسٹی گیشن افتخار احمد اور ایس ایچ او شملائی اشتیاق احمد نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں پی پی پی کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی سردار ملک جان، محمد فیاض خان، عبدالعزیز، سردار محمد قاسم کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی لوگوں کے ساتھ ساتھ ان علاقوں سے عوامی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سردار ملک جان نے کہا کہ بٹگرام کی تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے ڈی پی او رسول شاہ نے ایک مستحسن قدم اٹھایا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :