ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں نئے وارڈز کے قیام کا فیصلہ

جمعرات 23 نومبر 2017 14:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں نئے وارڈز کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جلد، نفسیات و منشیات کے مریضوں کے وارڈز قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور ڈاکٹر سیف الله خالد نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں مریضوں کی سہولت کیلئے تین نئے وارڈز قائم کئے جا رہے ہیں جن پر کام شروع ہے اور یہ وارڈز جلد تعمیر و مرمت کے بعد ہسپتال کے حوالہ کر دیئے جائیں گے۔

ان میں سکن، سائیکاٹری اور ترک منشیات کے وارڈز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایسے مریضوں کیلئے کوئی مخصوص وارڈ موجود نہیں تھا۔ ڈاکٹر سیف الله کے مطابق ان وارڈز کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے اور ان کی رینوویشن پر کام جاری ہے جو جلد ہی مکمل ہو کر خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں گے۔