پولیس نے نواں شہر میں ہونے والی بینک ڈکیتی کا سراغ لگا کر پانچ میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 23 نومبر 2017 14:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) پولیس نے نواں شہر میں ہونے والی بینک ڈکیتی کا سراغ لگا کر پانچ میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول اور 20 ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ڈکیتی کے دوران ریکی کرنے والی سوزوکی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے، باقی ملزمان کی بھی جلد گرفتاری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نواں شہر قمر خان نے بتایا کہ 24 اکتوبر کو نواں شہر میں مسلح ڈکیت حبیب بینک میں داخل ہو کر بینک سے ساڑھے چار لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔ پولیس کی انتھک محنت سے ایک ملزم ساجد ولد صابر سکنہ شیخ البانڈی کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر ڈکیتی کے دوران استعمال ہونے والا پستول اور ریکی کرنے والی سوزوکی اور بیس ہزار روپے کی نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باقی چار ملزمان کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :