ہری پور، آئی ٹی پارک کیلئے سٹاف اور کالج کیلئے جگہ مختص کرکے کام کا آغاز کردیا

جمعرات 23 نومبر 2017 14:06

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام نے آئی ٹی منی پارک کا وعدہ ایفا کر دکھایا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا نے آئی ٹی پارک کیلئے سٹاف اور کالج کیلئے جگہ مختص کر کے کام کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم عادل اسلام نے چند عرصہ قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک سے ہری پور کے طلبہ و طالبات کیلئے آئی ٹی پارک کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیراعلیٰ نے فوری طور پر ہری پور کیلئے آئی ٹی منی پارک کی منظوری دیدی۔

اس حوالہ سے گذشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا عمران خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جگہ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سٹاف کالج رشید احمد ملغانی، پی ٹی آئی رہنما الله یار خان اور دیگر موجود تھے۔