عدالت نے نایاب پرندے کا غیر قانونی شکار کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی، ملزم گرفتار

جمعرات 23 نومبر 2017 14:06

عدالت نے نایاب پرندے کا غیر قانونی شکار کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) عدالت نے نایاب پرندے کا غیر قانونی شکار کر کے فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی، محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایک شکاری سعد خان سکنہ شیخ البانڈی نے نایاب پرندے کا غیر قانونی شکار کیا اور اس کے بعد اس کی تصاویر فیس بک پر لگا دی جس پر محکمہ وائلڈ لائف نے اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی تھی۔ گذشتہ روز تاریخ پیشی کے موقع پر عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس پر محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کر دیا۔