کینٹ پولیس نے کاکول سوزوکی سٹینڈ پر چھاپہ، اڈہ منیجر سمیت چھ جواری گرفتار

جمعرات 23 نومبر 2017 14:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) کینٹ پولیس نے سوزوکی سٹینڈ پر چھاپہ مار کر کاکول اڈے پر جاری جوئے کی محفل الٹ کر اڈہ منیجر سمیت چھ جواریوں کو گرفتار کر لیا، جواریوں سے دائو پر لگی مجموعی طور پر ایک لاکھ 9 ہزار روپے کی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

کینٹ پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سوزوکی سٹینڈ میں واقع کاکول اڈہ میں جوئے کی محفل جاری ہے، اس اطلاع پر کینٹ پولیس نے کاکول اڈہ پر چھاپہ مار کر جوئے کی محفل الٹ کر چھ جواریوں ذوالفقار ولد گل حسین سکنہ کاکول، خالد رحمن ولد فضل الرحمن سکنہ بلولیہ، ملک عابد فریدون ولد عبدالقیوم سکنہ اسپدار کاکول، شوکت ولد سرور خان سکنہ ٹھنڈا چوہا، ولیستان ولد زین محمد سکنہ بلولیہ اور اڈہ منیجر عبدالستار ولد ریاض سکنہ کاکول کو گرفتار کر لیا اور ان سے دائو پر لگی رقم 1350 روپے اور مجموعی طور پر تلاشی کے دوران ایک لاکھ 9 ہزار روپے اور آلات قمار بازی لوڈو اور چھکے برآمد کر لئے۔

متعلقہ عنوان :