جے یو آئی ضلع ایبٹ آباد کی تنظیم تحلیل، نئے انتخابات کیلئے شمس الرحمن شمس کو ذمہ داری سونپ دی گئیں

جمعرات 23 نومبر 2017 14:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کی تنظیم تحلیل کردی گئی۔ نئے انتخابات کیلئے مرکزی ناظم مالیات الحاج شمس الرحمن شمس کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس سینئر نائب امیر جے یو آئی پاکستان مولانا عبدالقیوم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسلم غوری، مرکزی ناظم مالیات الحاج شمس الرحمن شمس اور مولانا امجد خان شریک تھے۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کی باڈی کو تحلیل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے نئے انتخابات کیلئے مرکزی ناظم کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ نئے انتخابات کی تاریخ اور جگہ کا تعین کرکے صوبائی جماعت کی موجودگی میں امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :