شریف برادران کی کرپشن کا چلتا پھرتا اشتہار لند ن میں ہے،

اسحاق کے ریڈوارنٹ جاری کرکے واپس لایا جائے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وزیرخزانہ لندن میں کرائے دار ہیں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا بیان

جمعرات 23 نومبر 2017 14:01

شریف برادران کی کرپشن کا چلتا پھرتا اشتہار لند ن میں ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شریف برادران کی کرپشن کا چلتا پھرتا اشتہار لند ن میں ہے، اسحاق کے ریڈوارنٹ جاری کرکے واپس لایا جائے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وزیرخزانہ لندن میں کرائے دار ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف برادران کی کرپشن کا چلتا پھرتا اشتہارلند ن میں ہے، اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ جاری کرکے واپس لایا جائے اور حسین نواز اورحسن نواز کے بھی ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں انہوں نے کہا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وزیرخزانہ لندن میں کرائے دار ہیں، نوازشریف نیاصل مجرم کوچھپایا ہواہے یا ڈرایا ہوا ہے۔

اسحاق ڈارکونوٹس جاری کرکے انٹرپول کے ذریعے واپس لاناچاہیے۔ بابر اعوان نے کہا کہ اسحاق ڈارکونوٹس جاری کرکیانٹرپول کیذریعیواپس لاناچاہیے، گاڈفادرکے دونوں بیٹوں کوبھی پاکستان لانا چاہیے، ایک طرف گاڈ فادر کہتا ہے میرے خلاف مقدمہ کیوں چلایا اور عمران خان کا مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر چلانیکی درخواست دی جاتی ہے۔