خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے،

پروگرام کا مقصد صوبے میں دیرپااستحکام لانا ہے، پروگرام سے بلوچستان کی سیکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے گی ، سماجی اور اقتصادی ترقی سے صوبے میں دیرپا استحکام لایا جائے گا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

جمعرات 23 نومبر 2017 14:01

خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، پروگرام کا مقصد صوبے میں دیرپااستحکام لانا ہے، پروگرام کے ذریعے بلوچستان کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا، سماجی اور اقتصادی ترقی کے ذریعے صوبے میں دیرپا استحکام لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میںکہا کہ آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، خوشحال بلوچستان، سدرن کمانڈ ہید کوارٹر کوئٹہ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، آرمی چیف سدرن کمانڈ ہیدکوارٹر میں اہم اجلاس میں شریک ہوئے، خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، پروگرام کا مقصد صوبے میں دیرپا استحکام لانا ہے، پروگرام کے ذریعے بلوچستان کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا،سماجی اور اقتصادی ترقی کے ذریعے دیرپا استحکام لایا جائے گا، کوشش ہے کہ بلوچستان میں حالات کو قابو میں لایا جائے ۔