دھرنے کے شرکاء کے لیے کھانا لیجانے والے دو افراد کو دھر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 13:37

دھرنے کے شرکاء کے لیے کھانا لیجانے والے دو افراد کو دھر لیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23نومبر 2017ء ):دھرنے کے شرکاء لیے کھانے لیجانے والے دو افراد کو دھر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد کے مقام پر جاری مذہبی جماعتوں کا دھرنا اٹھارہویں روز میں داخل ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں میں سے کچھ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے کھانا بھجوایا جاتا رہا ہے ۔آج بھی دھرنے کے شرکا ء کے لیے کھانا لیجا یا جارہا تھا کہ شمس آباد تھانے کی حدود مٰیں کھانا لے جانے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔شرکاء کے لیے لیجایا جانے والا کھانا بھی قبضے میں لے لیا گیا۔