کراچی لکڑی مارکیٹ میں لگی آگ بجھادی گئی، 10دکانیں خاکستر

جمعرات 23 نومبر 2017 13:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹا ون نمبر5 میں لکڑی مارکیٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی ، 10 دکانیں جل گئیں، آگ سے کروڑوں روپے کی لکڑی، فرنیچر اور سازوسامان کو جلا کر راکھ ہو گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔9فائرٹینڈر اور واٹر باوزرز نے تقریبا 4 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ بجھائی ،کولنگ کا عمل جاری ہے ۔

فائربریگیڈ کے مطابق اورنگی ٹاون فرنیچر مارکیٹ کے اوپرسے گزرنے والی تاروں میں اسپارک سے آگ بھڑکی ۔ مارکیٹ سے ملحق رہائشی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچاہے ۔فائربریگیڈکے مطابق مارکیٹ میں 20سے زائد دکانیں ہیں۔لکڑی مارکیٹ کے ساتھ 4منزلہ رہائشی عمارت ہے جس کے مکینوں کو باحفاظت نکال لیا گیا اور محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آگ نے مارکیٹ میں موجود کارخانے اور 10دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث کروڑوں روپے کی لکڑی سمیت فرنیچراور دیگر سامان جل گیا۔

فائر بریگیڈ کراچی کے اسٹیشن آفسیر عبدالناصر کے مطابق آگ پر 4گھنٹے بعد قابو پایا گیا،آگ کے باعث 10دکانیں اور ایک کارخانہ جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ نے کروڑوں روپے کی لکڑی، فرنیچر اور سازوسامان کو جلا کر راکھ کردیا۔اسٹیشن آفیسر نے مزید بتایا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 9فائرٹینڈرز اور ایک واٹر باوزر نے حصہ لیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آگ سے جانی نقصان نہیں ہوا، آس پاس کے گھر بھی محفوظ ہیں جبکہ ایک قریبی رہائشی عمارت بھی آگ لگنے کے فوری بعد مکینوں سے خالی کرالی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :