گلگت بلتستان کی خواتین کو بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے،محمدسلیم

جمعرات 23 نومبر 2017 13:54

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع استورکے سیکرٹری جنرل محمدسلیم نے کہاہے کہ ہم ہرفورم پرگلگت بلتستان کی خواتین کی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے خواتین کو بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت نے گلگت بلتستان کے تمام محکموں میں خواتین کیلئے کوٹہ مختص کیاہے اورہم ملکی اوربین الاقوامی سطح پرمنعقدہونے والے کسی بھی ایونٹ میںخواتین کی نمائندگی کوسراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو کسی بھی شعبے میں اپنے فرائض انجام دینے کا موقع دیا جانا چاہئے، لیکن یہ سب فرائض اسلامی قوانین اورعقائدکے تحت ہونا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری پاس ایک بہت عظیم مذہب ہے اوراگرہم اپنے مذہب کی پیروی کریں توہم ہر شعبہ زندگی میں کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم گلگت بلتستان کی خواتین کواسلامی قوانین اورقوائدوضوابط کے تحت حقوق فراہم کرناچاہتے ہیں۔