ْڈی ایچ اواستورکا بالائی علاقوں کا دورہ ،

بی ایچ یورمخاااورگوتمسور کی کارکردگی کاجائزہ لیا

جمعرات 23 نومبر 2017 13:54

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء)ڈی ایچ اواستوراسحاق خان نے گذشتہ روزاستورکے بالائی علاقوں کے بی ایچ یورمخااورگوتمسورکادورہ کیااوران کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔انہوں نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی اوران کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے ڈسپنسریوں کے عملے کوسختی سے ہدایت کی کہ وہ لوگوں کوبہترطریقے سے علاج ومعالجے کی سہولت فراہم کریں،شکایت موصول ہونے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوںنے مذکورہ ڈسپنسریوں کیلئے ادویات کی فراہمی کے احکامات بھی جاری کئے ۔اس موقع پراسحاق خان نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع استورمیں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال استورمیں روزانہ کی بنیادپر250سے زائدمریضوںکامعائنہ کیاجاتاہے اورانہیں مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔