محکمہ تحفظ ماحول کے زیر اہتمام ہاسپٹل ویسٹ سے متعلق جائزہ اجلاس

جمعرات 23 نومبر 2017 13:52

لاہور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب (ر)کیپٹن سیف انجم کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحول کے سیکرٹریٹ میں ہاسپٹل ویسٹ سے متعلق جائزہ اجلاس منعقدہوا ،اجلاس میںصوبائی سیکرٹری نے ہسپتالوں کے فضلات سے متعلق ہدایات جاری کیں اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے فیلڈ افسران اور چیکنگ سٹاف کو ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ہاسپٹل ویسٹ کو درست انداز سے بروقت ٹھکانے لگانے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو خصوصی طور پرچیک کرنے کی تاکید کی ،انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتال انتظامیہ فضلات کی ترسیل کے عمل کی نگرا نی کو مزید بہترکریں ‘ڈائریکٹر وسیم چیمہ نے اجلاس کو کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی،اس موقع پر متعلقہ افسران اور فیلڈ افسران بھی موجودتھے۔