وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر مملکت غالب خان اور فاٹا سے رکن قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل آفریدی کی ملاقات،

فاٹا اور قبائلی علاقہ جات سے متعلق امور پر گفتگو

جمعرات 23 نومبر 2017 13:52

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر مملکت غالب خان اور فاٹا سے رکن قومی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ریاستوں اور سرحدی امور (سیفران) کے وزیر مملکت غالب خان اور فاٹا سے رکن قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل آفریدی نے جمعرات کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں فاٹا اور قبائلی علاقہ جات سے متعلق امور پر گفتگوہوئی۔ وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان اور رکن قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل آفریدی نے وزیراعظم کو فاٹا کے دورے کی دعوت دی۔