معروف شاعر خادم وسائی پوری کے ساتھ گلوکار اقبال بیگ پوری کا 2البمز کا معاہدہ طے پا گیا

جمعرات 23 نومبر 2017 13:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء)پنجابی کے معروف شاعر اور پروموٹر خادم وسائی پوری کے ساتھ معروف فوک گلوکار اقبال بیگ پوری نے اپنے 2آڈیو البمزکا معاہدہ طے کر لیا ہے۔اور اس معاہدے کے طے اقبال بیگ پوری اپنے البمز کو کسی بھی دوسرے پروموٹر یا کسی بھی آڈیو کیسٹ ریلیزنگ کمپنی کو فروخت کرنے کے مجاز نہ ہونگے۔

(جاری ہے)

ان دونوں آڈیو البمز کو خادم وسائی پوری اپنی مرضی سے کسی بھی کمپنی سے ریلیز کروانے کے ذمہ دار ہونگے۔

اور ان البمز میں شاعری بھی خادم وسائی پوری اپنی مرضی کے شعراء کرام سے لکھوانے کے پابند ہونگے۔یہ معاہدہ گزشتہ روز مقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں گلوکار اقبال بیگ پوری کے نئے البم کی ریکارڈنگ کے دوران کیا گیا۔جس میں معروف شعراء کرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔