بالی ووڈ‘ کنگنا رناوت فلم کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں

جمعرات 23 نومبر 2017 13:47

بالی ووڈ‘ کنگنا رناوت فلم کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) بالی ووڈ سپر سٹار کنگنا رناوت فلم 'مانی کارنیکاکی شوٹنگ کے دوران ایک منظر کی عکس بندی کراتے ہوئے گرگئی گئیں جس کے باعث ان کے پیر میں موچ آگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کو جودہ پور کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بینڈج کی اور انہیں کچھ دیر بعد ڈسچارج کردیا۔کرش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم مانی کارنیکا میں کنگنا رناوت رانی لکشمی بائی کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جو آئندہ سال 27اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :